Sarim Noor Attended Minhaj Youth Tanzeemi Ijlas

صارم نور کی منھاج یوتھ لیگ کراچی کے تنظیمی اجلاس میں شرکت۔

منہاج یوتھ لیگ کراچی کا تنظیمی اجلاس صدرکراچی فہیم خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں آئندہ ماہ کا ورکنگ پلان اور بالخصوص 17 نومبر 2018 کو باغ قائد میں ہونے والی میلاد کانفرنس کراچی میں نوجوانوں کو بھرپور تعداد میں شرکت اور دیگر انتظامی معاملات بارے فیصلہ جات ہوئے۔ جنرل سیکرٹری MYL کراچی شاہد راجپوت نے کہا کہ آئندہ روز سے ہر ڈسٹرکٹ و شہرکراچی کے ہر ٹاؤن میں جاکر نوجوانوں سے ملاقات کریں گے اور انہیں میلاد کانفرنس کی دعوت دیں گے تاکہ وہ سرور کائنات حضرت محمّد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات جان سکیں اور حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے عشق و محبت اور انکی تعلیمات پر عمل کریں.

رپورٹ: صارم نور، سیکرٹری اطلاعات MYL کراچی

Source: منہاج یوتھ لیگ کراچی کا تنظیمی اجلاس

Published by Sarim Noor

Sarim Noor is Struggling for Real Democracy, Human Rights, Justice, Peace & Awareness and He is Assistant Accountant, Graphics Designer, Video Editor, Writer & Social Media Activist.

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.