Sarim Noor Preside MYL District East Meeting

MYL District East Ke President Shahnoor Shaikh or G.S Raja Nasir ke Sath Meeting.

District Ke Tamam PSs me Visit Schedule or “Tajdeed e Ehd e Wafa Workers Convention Dist. East” Ki Date Final.

1st Visit at PS – 104 & PS-105
Day: Thursday 13 Dec 2018
Time: 05:00 P.M
Place: Mehmood abad

2nd Visit at PS- 101
Day : Friday, 14 Dec 18.
Time: 8:00 ( After Nimaz e Isha)
Place: Umair House ( President PS-101)

3rd visit at PS- 106
Day: Saturday, 15 Dec 18
Time: 7:00 P.M
Place: Shahnoor Shaikh House ( President Dist. East)

&
“Tajdeed e Ehd e Wafa Workers Convention Dist. East”
(Quaid Day Preparation)
16-December 2018 Sunday 2PM at Al-Minhaj Secteriate

Advertisements

Sarim Noor With Dr. Hassan Muhiuddin Qadri

Sarim Noor with Dr Hassan Muhiuddin Qadri

 

 

Milad Conference Karachi 2018

دہر میں اسمِ محمد ؐ سے اجالا کر دے

میلاد کانفرنس

خصوصی خطاب:
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
(چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل)

باغِ قائد کراچی
17نومبر 2018 بروز ہفتہ

منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی

Wait Few Minutes for Video

Sarim Noor Going to Lahore for Attending Youth Parliment

کراچی سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کا 6 رکنی وفد ڈپٹی جنرل سیکریٹری محترم صارم نور کی قیادت میں لاہور میں ہونے والے یوتھ پارلیمنٹ میں شرکت کے لیے رواں دواں, ..

 

Wait Few Minutes for Video

 

Sarim Noor Attended Minhaj Youth Tanzeemi Ijlas

صارم نور کی منھاج یوتھ لیگ کراچی کے تنظیمی اجلاس میں شرکت۔

منہاج یوتھ لیگ کراچی کا تنظیمی اجلاس صدرکراچی فہیم خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں آئندہ ماہ کا ورکنگ پلان اور بالخصوص 17 نومبر 2018 کو باغ قائد میں ہونے والی میلاد کانفرنس کراچی میں نوجوانوں کو بھرپور تعداد میں شرکت اور دیگر انتظامی معاملات بارے فیصلہ جات ہوئے۔ جنرل سیکرٹری MYL کراچی شاہد راجپوت نے کہا کہ آئندہ روز سے ہر ڈسٹرکٹ و شہرکراچی کے ہر ٹاؤن میں جاکر نوجوانوں سے ملاقات کریں گے اور انہیں میلاد کانفرنس کی دعوت دیں گے تاکہ وہ سرور کائنات حضرت محمّد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات جان سکیں اور حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے عشق و محبت اور انکی تعلیمات پر عمل کریں.

رپورٹ: صارم نور، سیکرٹری اطلاعات MYL کراچی

Source: منہاج یوتھ لیگ کراچی کا تنظیمی اجلاس

Sarim Noor Organized Biggest Minhaj Youth Assembly

صارم نور کی منہاج یوتھ لیگ کے یوتھ اسمبلی اجلاس میں شرکت۔۔۔۔

sarim-noor-youth-asselmby

منہاج یوتھ لیگ کی ملک گیر دعوتی مہم بعنوان ’’جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ کی ٹریننگ کے سلسلے میں یوتھ اسمبلی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فہیم خان زونل صدر نے بطور اسپیکر، محمد شاہد زونل جنرل سیکرٹری نے بطور ڈپٹی اسپیکر اور شبیر مصطفوی نے بطور سیکرٹری یوتھ اسمبلی کراچی فرائض سرانجام دئیے۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج ویمن لیگ، پاکستان عوامی تحریک علماء کونسل اور ایم ایس ایم کے زونل قائدین بھی شریک تھے۔ اجلاس میں منہاج یوتھ لیگ کراچی کے ذونل ضلعی قائدین اور صوبائی حلقہ جات کے زمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس کی کارروائی کا آغاز اسپیکر یوتھ اسمبلی نے تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کروایا۔ آغاز میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔اسپیکر یوتھ اسمبلی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور اجلاس کے ایجنڈا پیش کیا۔ اسپیکر یوتھ اسمبلی نے ارکان سے تعارف لیا اور منہاج یوتھ لیگ کراچی کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے تمام یوتھ اسمبلی ارکان سےحلف لیا۔ مکرم مقصود نے فن خطابت مرزا جنید علی نے تنظیمی ذمہ داریاں کے اہداف اور سٹرکچر جبکہ مظہر منیر تنظیمی اہداف کا حصول کیسے سکلز کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کنڈکٹ کیے۔

مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے ’’جوانوں کو پیروں کا استاد کر‘‘ مہم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور اجلاس کے اختتام پر یوتھ اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کی جس کو ارکان یوتھ اسمبلی نے منظور کر لیا۔ اجلاس کا اختتام اسپیکر یوتھ اسمبلی نے اختتامی کلمات اور دعا سے کیا۔

آخر میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ نے نو منتخب سیکرٹری جنرل شاہد راجپوت اور یوتھ اسمبلی اجلاس کے انتہائی شاندار انعقاد پر منہاج یوتھ لیگ کراچی کی پوری ٹیم کو خصوصاً مبارک پیش کی۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن کراچی نعیم انصاری، ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی مرزا جنید علی، صدر منہاج یوتھ لیگ فہیم خان، بشیر خان مروت، شاہد ملک، صارم نور اور دیگر قائدین نے کہا مصطفوی انقلاب کیلئے منہاج یوتھ لیگ کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔

This slideshow requires JavaScript.

Source: منہاج یوتھ لیگ کراچی کا یوتھ اسمبلی اجلاس

Organized ​Biggest Rally On 14th August 2018 of Minhaj Youth League Karachi

اگست 14، کے موقعے پر منہاج یوتھ لیگ کی پاکستان یوتھ ریلی میں شرکت

IMG-20180814-WA0108

اللہ و اسکے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ رب تبارک و تعالی نے مجھے بھی خدمت دین کے لیے چنا اور منہاج القرآن کا ایک ادنی سا سپاہی بنایا اور سب سے بڑھ کر اس بات کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے منہاج یوتھ لیگ کراچی کی ایک نوکری ایک ذمہ دارای کے لئے بھی منتخب کیا, میں زندگی بھر بھی اگر رات دن مسلسل خدمت کرتا رہوں تو بھی اسکا حق ادا نہیں کرسکتا مگر رب تبارک و تعالٰی کی رحمت و اسکے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نظر کرم کے طفیل ابھی ذمہ داری ملے چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ منہاج یوتھ لیگ کی کراچی میں موجود 44صوبائی حلقاجات میں سے 30 صوبائی حلقہ جات میں تنظیمات بن گئی, ابھی تنظیمات بنانے کی مصروفیات میں ہی لگے تھے کہ پے در پے ایونٹس بھی آنا شروع ہوگئے جس میں سے بڑے ایونٹس میں سب سے پہلے مجدد رواں صدی قائد انقلاب حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی سالگرہ کا موقع آیا تو کراچی میں یوتھ لیگ کے تحت ایک مرکزی اور 6ڈسٹرکٹ میں شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا, مرکزی یوتھ پارلیمنٹ لاہور میں کراچی سے پہلی بار 6 ذمہ داران نے شرکت کی. پھر شہر اعتکاف کا موقع آیا تو منہاج یوتھ لیگ کراچی کے 53 ذمہ داران نے شہراعتکاف میں شرکت کی, کراچی میں بہت عرصے بعد زونل اور صوبائی سطح پر دعوتی اور تنظیمی ٹرننگ ورکشاپ کا باقاعدہ ہر ماہ انعقاد ہونے لگا, ریگولر رفاقتوں کے ساتھ لائف ممبرز کی بھی ہر ماہ تعداد بڑھنے لگی, باقاعدگی کے ساتھ صوبائی سطح پر ہفتہ وار حلقہ درود کا انعقاد ہونے لگا, 14 اگست کا موقع آیا تو شہر کراچی “جیوے پاکستان یوتھ بائک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی بھر کے منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی, یہ سب میرے رب کی رحمتیں اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خاص نظر کرم ہی کی بدولت ممکن ہوا ہے کہ ان 6 سے 7 ماہ میں منہاج یوتھ لیگ کراچی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا اور اس کی وجہ ایک مظبوط ٹیم ورک اور تحریک منہاج القرآن کراچی کی سرپرستی ہے, تمام ٹیم ممبرز, ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ہر لمحہ میرا میری ٹیم کا ساتھ دیا اور امید کرتا ہوں کہ آگے بھی اسی طرح منہاج القرآن کا پیغام, قرآن کا پیغام, قائد انقلاب کا پیغام کراچی کے ہر گھر ہر نوجوان تک پہنچانے میں ہمارا دست و بازو بنیں گے. انشاءاللہ